وہ عہد تم نے توڑ دیا جس پہ بیشمار
پچھلے پہر کے ڈوبتے تارے گواہ تھے

اب جو بھی کہہ رہے ہو بجا ہے درست ہے
ہم کج خیال و کج سخن و کج نگاہ تھے

با وصفِ اØ+تیاط Ùˆ بہ ایں تجرباتِ دہر
Ù…Ø+سوس ہو رہا ہے کہ Ú¯Ù… کردہ راہ تھے

لیکن ہے دل کو صبر ، کھلا ہے یہ جب سے راز
تم باعثِ گناہ نہیں تھے گناہ تھے